سدارپور:27؍اگست (ایس اؤ نیوز) موٹرسائیکل پر گانجہ لا کر بیچنےوالے رویندر نگر کے مکین رنجن مہالے اور منجوناتھ نامی ملزمان کو پولس نے تعلقہ کے چُریکٹا کراس پر گرفتار کرلیا ہے۔
ملزموں میں سے ایک مزدور ہے تو دوسرا اسکول میں پڑھائی کررہاہے ۔ دونوں بائک کے ذریعےگانجہ لاکر مختلف مقامات پر بیچنےکے متعلق مصدقہ جانکاری حاصل کرنےکے بعد پی ایس آئی مہانتیش کمبار اور عملے نے چھاپہ مار کر گرفتارکیاہے۔ ملزمان سے گانجہ ، موٹر سائیکل اور موبائیل ضبط کرلئےگئےہیں۔ پولس تھانےمیں کیس درج کرلینےکے بعد آگے کی کارروائی جاری ہے۔
اسی طرح عوامی جگہوں پر اسپیٹ، جوا کھیلنے کے متعلق مصدقہ جانکاری حاصل ہونے پر پی ایس آئی مہانتیش کمبار نے اپنے عملے کے ساتھ تعلقہ کے بیلگی نامی مقام پر چھاپہ مارکر 7لوگوں کو گرفتار کرتےہوئے 1250روپئے نقد ضبط کرلینے کے بعد کیس درج کیا ہے۔